19 مارچ 2015 - 15:41
ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کا جائزہ

سوئیزرلینڈ میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں شریک فرانسیسی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں فریق ایک سیاسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مدت میں توسیع کے مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئیزرلینڈ میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں شریک فرانسیسی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں فریق ایک سیاسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مدت میں توسیع کے مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی مذاکرات میں شریک فرانسیسی وفد کے سربراہ نکولا ریویوز نے کہا کہ جامع سمجھوتے کے حصول کے لیے ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں سنجیدہ اور بہت زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہم ابھی معاہدے سے دور ہیں اور فریقین کو ابھی تک ٹھوس پیشرفت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس فرانسیسی عہدیدار کے بقول مذاکراتی فریقوں نے ایک بار پھر معاہدے کے لیے طے شدہ مدت میں توسیع کے مسئلے کو مدنظر قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ایک سیاسی ذریعے نے بھی الحیات میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن اکثر ایٹمی مسائل میں اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں اور دونوں فریق رواں ماہ کے آخر تک حاصل ہونے والے اتفاق رائے کے دائرہ کار کا اعلان کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲